مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کویت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ملک کے تین زمینی سرحدی مراکز اور ایک بحری ڈرلنگ پلیٹ فارم کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کویتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ ملک کے شمالی حصے میں واقع تین زمینی سرحدی مراکز پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مالی نقصانات ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت آئل کمپنی سے متعلق ایک بحری ڈرلنگ پلیٹ فارم کو کویت کی سمندری حدود میں ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ایک کارکن زخمی ہوا۔
دوسری جانب امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایک گھنٹہ قبل آبنائے ہرمز کے قریب دو مقامات پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل نظام، فضائی دفاعی نظام اور چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے۔
آپ کا تبصرہ